سعودی عرب میں منگل کو فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم میں شرکت کے لیے پہنچے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم ’فیوچر کسٹمر نظر ثانی کا تجربہ‘ کے عنوان سے ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثے چار ٹریلین ریال تک بڑھانے کا ہدفNode ID: 580406
اس میں آن لائن کاروبار اور کمپنیوں کی تجدید کاری جیسے موضوعات پر مباحثہ ہورہا ہے۔ شرکا نے مختلف قسم کی ایپلی کیشنز سے تعلق رکھنے والے امور پر اظہار خیال کیا۔
شرکا کا کہنا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز کا دائرہ کار مستقبل میں مزید آگے بڑھے گا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ایپلی کیشن کی مدد سے 30 فیصد تک آن لائن کاروبار میں اضافہ ہوگا۔
سعودی عرب نے صارفین سے تعلق رکھنے والی مختلف تکنیکی ایپلی کیشنز اور پروگرام کے ذریعے صارفین کو اپنانے کے لیے کاروبار کا دائرہ وسیع کیا ہے اور اس پر مسلسل کام ہورہا ہے۔
اس سے قبل فیوچر انویسٹمنٹ کے پہلے اجلاس کے شرکا نے پوری دنیا پر کورونا وبا کے اثرات، وائرس کے خطرات، مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے نئے دور پر اظہار خیال کیا۔
ایس پی اے کے مطابق موزمبیق کی سابق خاتون اول غراسا مشل نے اجلاس سے خطاب کیا جس کا عنوان ’بین الاقوامی سرمایہ کار سماج انسانی ترقی میں نیا دور کس طرح شروع کرسکتا ہے‘ تھا۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يحضر أعمال منتدى مبادرة مستقبل الاستثمار المقام في العاصمة الرياض.#مبادرة_مستقبل_الاستثمار#الاستثمار_في_الإنسانية#واس pic.twitter.com/869B1CK9VB
— واس الأخبار الملكية (@spagov) October 26, 2021