سعودی عرب میں وزارت سپورٹس نے 12 برس سے کم عمر کے بچوں کو سٹیڈیم جانے کی مشروط اجازت دی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت سپورٹس نے بیان میں کہا ہے کہ 12 برس سے کم عمر کے ایسے بچے جو سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکا ہو اس کے ہمراہ سٹیڈیم جا سکتے ہیں۔
بیان میں وزارت سپورٹس نے سٹیڈیمز اور سپورٹس اداروں میں شائقین کے حوالے سے کورونا ایس او پیز اپ ڈیٹ کیے ہیں۔
وزارت نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم اور کسی بھی سپورٹس ادارے میں جانے والوں کے لیے یہ ضروری ہوگا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ یہ پابندی کھلے اور بند سپورٹس اداروں اور سٹیڈیمز کی گیلریوں میں بیٹھتے وقت تمام شائقین پر نافذ ہوگی۔