دنیا کی 44 بین الاقوامی کمپنیوں کو سعودی عرب میں ریجنل دفاتر کھولنے کا اجازت نامہ جاری ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت سرمایہ کاری نے مذکورہ کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد کی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم میں شرکتNode ID: 612771
-
ڈیجیٹل کرنسی جلد بینکنگ سسٹم کا حصہ ہوگی: ساماNode ID: 612851
ریاض میں منعقد فیوچر انویسٹمنٹ فورم کے تحت مذکورہ کمپنیوں کے نمائندوں کی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح کے ساتھ ملاقات رکھی گئی ہے جس کے دوران انہیں لائسنس جاری ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام بیرون سرمایہ کاری کو ملک میں لانے اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ملک میں ریجنل دفاتر کھولنے کے تحت کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کمپنیوں کا ریجنل دفتر ملک کے قوانین کے ماتحت کام کرے گا اور یہ مشرق وسطی سمیت شمال افریقہ کی مارکیٹ کے لیے ہوگا۔
اس موقع پر وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ ’مجھے انتہائی خوشی ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کو آج ریجنل دفاتر کھولنے کا اجازت نامہ جاری ہوا ہے‘۔
@RiyadhDevelop and #MISA announces more top global MNCs choosing Riyadh to locate their regional headquarters.
Welcome to Saudi pic.twitter.com/PfxM1RtS5w
— وزارة الاستثمار (@MISA) October 27, 2021