Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹنگ کے شعبے میں سعودیوں کی کم از کم تنخواہ ساڑھے پانچ ہزار ریال

اس سے کم تنخواہ پر کمپنی کے ریکارڈ میں سعودی شمار نہیں کیا جائے گا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مارکیٹنگ سیکٹر گیٹ کے ذریعے سعودائزیشن کی نئی پالیسی اپنانے کا عندیہ دیا ہے۔
نئی پالیسی جلد لاگو ہوگی، مارکیٹنگ کے شعبے میں کسی بھی سعودی شہری کی تنخواہ 55 سو ریال سے کم مقرر نہیں کی جا سکتی۔ اس سے کم تنخواہ پر کام کرنے والے سعودی شہری کو کمپنی کے ریکارڈ میں سعودی شمار نہیں کیا جائے گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نئی پالیسی کا عندیہ ایسے وقت دیا ہے جبکہ سعودی عرب کے قانون ساز ادارے مجلس شوری نے وزارت پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ سعودائزیشن کی شرح میں اضافہ اور بے روزگاری کا تناسب محدود کیا جائے۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کے  شعبے  میں سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا سخت نظام تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے فیصلے پر عمل درآمد کے ساتھ اسے بھی نافذ کیا جائے گا۔
نیا فیصلہ سعودی مارکیٹ کے ایسے تمام نجی اداروں پر نافذ ہوگا جس کے ملازمین کی تعداد پانچ یا اس سے زیادہ ہوگی۔  

شیئر: