Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ہر ہفتے ڈیڑھ ہزار قالینوں کی سینیٹائزنگ

جدید طریقوں سے قالینوں کو دھویا اور انہیں معطر کیا جاتا ہےـ (فوٹو، ایس پی اے )
ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے قالینوں کی صفائی ، سینیٹائزنگ اور انہیں معطر کرنے کا مسلسل جاری رہتا ہے جبکہ ہفتے میں 15 سو قالین ہفتے میں دھوئے جاتے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  نے ادارہ امورحرمین کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادارہ حرمین نے قالینوں کی دھلائی کے لیے خصوصی لانڈری قائم کی ہوئی ہے جہاں جدید طریقوں سے قالینوں کو دھویا اور انہیں معطر کیا جاتا ہےـ
مسجد الحرام میں قالینوں کی صفائی کے شعبہ کے ڈائریکٹرجابرالودعانی نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمت کے لیے مثالی امور انجام دیئے جارہے ہیں جن کا بنیادی مقصد زائرین حرمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے ـ

قالینوں کو  پیک کرنے سے قبل انہیں عرق گلاب سے معطر کیاجاتا ہے (فوٹو، ای سپی اے )

ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ  مکہ مکرمہ کے علاقے ’کدی ‘ میں جدید ترین لانڈری مستقل بنیادوں پرکام کررہی ہے جہاں مسجد الحرام کے قالین دھوئے جاتے ہیں ـ
لانڈری میں  واشنگ یونٹ حرم شریف کے قالینوں کے مطابق خصوصی طورپرتیار کرایا گیا ہے ـ لانڈری یونٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین مشینوں کے ذریعے قالینوں کی دھلائی اور انکی اصلاح کا کام بھی کیا جاتا ہے ـ
  ہفتہ  وار بنیاد پر 2 ہزار قالین حرم شریف پہنچائے جاتے ہیں جنہیں وہاں بچھانے کے بعد انکی جگہ دوسرے دو ہزار قالین لانڈری میں بھیجے جاتے ہیں ـ

خصوصی بنائے گئے ہینگروں پر دھوپ بھی لگائی جاتی ہے (فوٹو، ایس پی اے)

قالینوں کی دھلائی کے مراحل کے بارے میں ڈائریکٹر الودعانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے حرم شریف سے آنے والے قالینوں سے مٹی اور گرد وغبار صاف کی جاتی ہے بعد ازاں ان پر مخصوص جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کیا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کے جراثیم وہاں نہ رہ پائیں ـ
جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کے بعد اعلی درجے کے صابن سے انہیں دھونے کے بعد سادے پانی سے صابن کو نکالا جاتا ہے بعدازاں قالین کو خشک کرنے کےلیے مخصوص ہینگروں پر دھوپ میں لٹکایا جاتا ہے آخری مرحلے میں قالین کو ویکیوم کرنے کے بعد سینیٹائزنگ کی جاتی ہے ـ
قالینوں کو مخصوص پلاسٹک میں لپیٹنے سے قبل انہیں خالص عرق گلاب سے معطر کیاجاتا ہے تاکہ ان پر نماز پرھنے والوں کو گلاب کی مہلک آتی رہے

شیئر: