Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سب سے مہنگے گھڑ دوڑ مقابلے کا فاتح کون

امریکی گھوڑے’ میکسیمم سیکیورٹی‘ نے جیت کر تاریخ رقم کردی۔فوٹو: ٹوئٹر
 ریاض میں دنیا کا سب سے مہنگا گھڑ دوڑ مقابلہ( سعودی کپ) امریکی گھوڑے’ میکسیمم سیکیورٹی‘ نے جیت کر تاریخ رقم کردی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جیتنے والے گھوڑے کے مالکان، ٹرینر اور جاکی کو ٹرافی اور انعامات دیے۔
گھڑ دوڑ کی تقریب میں شاہی خاندان کے ارکان ، وزراء اور اہم شخصیات شریک تھیں۔

مقابلے میں 29.2 ملین ڈالر کیانعامی رقم پہلی مرتبہ رکھی گئی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

 قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود گھڑ دوڑ کے مقابلے دیکھنے کے لیے شاہ عبدالعزیز ریس کورس گراﺅنڈ پہنچے۔
 خادم حرمین کے مشیراور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل ، گورنر ریاض ریجن شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، ایوان شاہی کے مشیر اورگھڑ سواری کلب کے نگران اعلیٰ شہزادہ بند بن خالد الفیصل کے علاوہ گھڑ سواری کلب کے دیگر اعلی ٰ عہدیدار ان استقبال کے لیے موجود تھے۔
واضح رہے ’سعودی کپ‘کے عنوان سے دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑے گھڑ دوڑکے مقابلے کا انعقاد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں کیا گیا ہے۔ گھڑ دوڑکلب کے اعزاز ی نگران اعلی ٰ بھی ہیں ۔
مقابلے میں 29.2 ملین ڈالر مقرر تھی۔ یاد رہے اتنی بڑی انعامی رقم دنیا میں پہلی مرتبہ رکھی گئی ہے۔
ریس میں سعودی عرب، جرمنی ، نیوزی لینڈ، کینڈا، سوئٹزر لینڈ ، امریکہ ، فرانس ، برطانیہ اور جاپان کے گھڑ سوار وں نے شرکت کی۔

شیئر: