Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوسووا کے وزیر اعظم کی سعودی وزیر سے ملاقات، مملکت کی سپورٹ اور امداد پر شکریہ

ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کوسووا میں اسلامی سکول کا بھی دورہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے) 
کوسووا کے وزیراعظم  البین کورتی سے وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کووسوا کے وزیراعظم نے’ تمام بین الاقوامی فورمز پر اپنے ملک کی مسلسل حمایت اور امداد کی فراہمی جس سے کوسووا کےعوام کے مصائب کو کم کرنے میں مدد ملی سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا‘۔
انہوں نے سعودی وزارت اسلامی امور اور کووسوا کے درمیان اسلامی امور کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور اسے دونوں ملکوں کے مفادات او اہم شعبوں میں مملکت کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم قرار دیا۔

سعودی وزیر اسلامی اموr نے کوسووا میں اسلامی سکول کا دورہ کیا۔ (فوٹو سبق)

قبل ازیں سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کوسووا میں علا الدین اسلامی سکول کا دورہ کیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کوسووا کے مفتی اعلی شیخ نعیم ترنافا، پرنسپل، اساتذہ اور اعلی عہدیداروں نے آل الشیخ کا خیر مقدم کیا۔ 
سعودی وزیر نے سکول کے تمام اداروں کا معائنہ کیا۔ کلاس روم، ٹریننگ ہالز اور ہاسٹل گئے۔ اس موقع پر انہیں سکول کی تاریخ سے آگاہ کرتے ہوئےبتایا گیا کہ یہ سکول کوسووا کےعوام ہی نہیں بلکہ پڑوسی ممالک کے طلبہ کی بھی خدمت کررہا ہے۔

دونوں ملکوں نے اسلامی امور میں مفاہمتی یادداشت پروگرام پر دستخط کیے۔ ( فوٹو سبق)

یاد رہے کہ علا الدین اسلامی سکول بلقان کے علاقے میں قائم ہے۔ یہ ابتدا میں مڈل تک تھا۔ 1962 سے یہ ثانوی اسلامی سکول بن گیا۔ اس میں چار سالہ کورس پڑھایا جاتا ہے۔ یہاں 1100 سے زیادہ طلبہ اب تک فارغ ہوچکے ہیں۔ 
علاوہ ازیں وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ اور کوسووا کے مفتی اعلی شیخ نعیم ترنافا نے جمعے کو اسلامی امور میں مفاہمتی یادداشت پروگرام پر دستخط کیے۔ 
اس موقع پر البانیہ اور کوسووا میں متعین سعودی سفیر فیصل حفظی، فریقین کے اعلی عہدیدار اور مختلف ذرائع ابلاغ کے منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔

شیئر: