Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کم ہونے لگیں

ریاض میں سب سے زیادہ 270 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں کمی ہو رہی ہے ۔مملکت بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 742 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق ریاض میں سب سے زیادہ 270 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ نجران، جازان اور الجوف میں کوئی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 208 ،مدینہ منورہ میں 80 ، الشرقیہ میں 65  جبکہ حائل میں 55 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ تبوک، باحہ، عسیر، قصیم اور حدود شمالیہ میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ  کی گئی ہیں۔

شیئر: