Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں کمی

کورونا ایس او پیز کی 824 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں(فوٹو اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 824 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
اس ہفتے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
اخبار  24 اور عاجل کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں  344 ریاض ریجن میں سامنے آئی ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن  میں 298، مدینہ منورہ ریجن میں 59  اور الشرقیہ ریجن میں 56 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے سب سے  کم خلاف ورزیاں الجوف ریجن میں ریکارڈ کی گئیں جو صرف تین تھیں۔
علاوہ ازیں تبوک، باحہ، نجران، جازان، عسیر، حدود شمالیہ اور قصیم ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

شیئر: