شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے باعث دولہا گرفتار
’شادی کی تقریب میں جو خلاف ورزیاں ہوئیں اس کابراہ راست ذمہ دار دولہا ہے‘ (فوٹو: سبق)
شقرا پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہے کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ شادی کی ایک تقریب میں شرکا ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔
ویڈیو کی بنیا پر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کی شناخت شروع کردی۔
بعد ازاں دولہے کی شناخت ہوگئی جسے گرفتار کرنے کے لیے پولیس اس کے گھر پہنچی تاہم معلوم ہوا کہ وہ ہنی مون پر گیا ہوا ہے۔
پولیس نے گھر والوں کو ہدایت کی کہ آتے ہی پولیس سے رابطہ کیا جائے۔
بعد ازاں جب ہنی مون گزارنے کے بعد جب دولہا واپس آیا تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔
شقرا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’شادی کی تقریب میں جو خلاف ورزیاں ہوئیں اس کابراہ راست ذمہ دار دولہا ہے۔
اس اعتبار سے اسے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے فائرنگ کرنے والوں کے نام معلوم کئے جارہے ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش جرم ہے۔ اگر لائسنس شدہ اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی گئی تو ایک سال قید اور 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔
’جبکہ غیر لائسنس شدہ اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر 18 ماہ قید اور 6 ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔