سعودی عرب اور عمان نے ڈیجیٹل اکانومی کے معاہدے پر دستخط کردیے
سعودی عرب اور عمان نے ڈیجیٹل اکانومی کے معاہدے پر دستخط کردیے
بدھ 3 نومبر 2021 21:22
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کیا جائے گا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور سلطنت عمان نے بدھ کو ڈیجیٹل اکانومی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ سے عمانی وزیر مواصلات سعید المعولی اور مملکت میں متعین عمانی سفیر فیصل بن ترکی نے ملاقات کی۔
ڈیجیٹل اکانومی، ای گورنمنٹ، سائبر سیکیورٹی، پوسٹل سروس اور جدت طرازی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت سعودی عرب اور عمان انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بڑھائیں گے معلومات کا تبادلہ کریں گے۔
ڈیجیٹل اکانومی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ ڈیجیٹل گورنمنٹ اور مواصلات کے نئے بنیادی ڈھانچے میں بھی اس حوالے سے دونوں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
اس موقع پر سعودی اور عمانی وزرائے مواصلات نے ڈیجیٹل مہارتوں کے حوالے سے سعودی عمانی انیشیٹو متعارف کرایا۔
اس کے تحت مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے تربیتی پروگرام ہوں گے۔ بنیادی ڈھانچہ تیار ہوگا- سائبر سیکیورٹی، مالیاتی ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی پروجیکٹس کو منظم کیا جائے گا- ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو رائج کیا جائے گا۔