Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ کون سے پبلک مقامات ہیں جہاں نئے صحت ضوابط لاگو ہوں گے

ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بوسٹر ڈوز جلد حاصل کریں( فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایسے تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں اور دوسری خوراک لیے چھ ماہ گزر چکے ہوں وہ بوسٹر ڈوز جلد از جلد حاصل کرلیں۔
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی معاشرے میں مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لیے بوسٹر ڈوز بے حد موثر ثابت ہوگی۔ 
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بدھ کو پبلک مقامات کے حوالے سے صحت ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پبلک مقامات سے وہ جگہیں مراد ہیں جو بند نہ ہوں۔ اس ضمن میں عوامی پارک، پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ اور واکنگ ٹریکس آتے ہیں- یہ وہ مقامات ہیں جہاں آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ اس ضمن میں سپورٹس فیلڈز اور ایسے تقریبات کے مراکز شامل نہیں جہاں 500 یا اس سے زیادہ افراد کی میزبانی ہو رہی ہو۔ اس قسم کے مقامات کے دوران تقریبات پر شرکا کو ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے ہدایت کی کہ پروگرام کے منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ توکلنا ایپ کے ذریعے  شرکا کا ہیلتھ ڈیٹا چیک کریں۔
وزارت داخلہ نے حفاظتی ماسک اور ایسے تمام مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی کی پھر تاکید کی ہے جہاں ویکسین یافتہ ہونے کا ثبوت نہیں لیا جارہا ہے۔ مثال کے طور پر مساجد، سبزی و پھل منڈیاں، بکرا منڈی، مچھلی بازار، مذبح خانے، چھوٹی دکانوں میں آتے جاتے وقت ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھ۔ا جائے۔
پلمبنگ، کارپینٹرز کی دکانوں، گاڑیوں کی ورکشاپس، گزرگاہوں اور تجارتی مراکز کے کھلے صحنوں میں بھی اس کی پابندی کرنا ہوگی۔ 

شیئر: