Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ویکسین کی 4 کروڑ سے زائد خوراکیں لگا دی گئیں

2 لاکھ 68 ہزار بوسٹرڈوز بھی شامل ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس ویکسین کی خوراکوں سے متعلق اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 4 کروڑ 62 لاکھ 14 ہزار 826 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں- ان میں  2 لاکھ 68 ہزار  800 بوسٹر ڈوز بھی شامل ہیں- 
 وزارت صحت  کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق  2 کروڑ 42 لاکھ 70 ہزار پہلی خوراک اور  2 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار دوسری خوراک دی  جاچکی ہیں- ان میں  1.7 ملین خوراکیں بزرگوں کو دی گئی ہیں- 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو  59 ہزار نئی خوراکیں دی گئی ہیں- 
یاد رہے  کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ  17 دسمبر  2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز  18 فروری  2021 کو شروع کیا تھا- وزارت 20 اکتوبر  2021 سے 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بوسٹر ڈوز بھی دینے لگی ہے- 

شیئر: