Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ویکسین کی دوسری خوارک کے ایک ماہ بعد ’بوسٹرڈوز‘ کن کےلیے؟

وقت کے ساتھ ویکسین کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے بوسٹر ڈوز لگانا انتہائی ضروری ہے ـ عام افراد کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک لگائے جانے کے 6 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگانا ضروری ہے جبکہ گردے و دیگر خطرناک امراض میں مبتلا افراد ایک ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوا سکتے ہیں ـ
عربی جریدے ’عکاظ ‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ لگائی گئی ویکسین کی تاثر کم ہوجاتی ہے اس لیے 18 برس سے زائد عمر کے افراد کوچاہئے کہ وہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز ضرورلگوا لیں ـ

گردوں کے امراض میں مبتلا افراد ایک ماہ بعد بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

جبکہ اعضا کی پیوند کاری اور ڈائیلاسیس کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے ایک ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں ـ
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے 4 اقسام کی ویکسین فراہم کی گئی ہے جن میں فائزر ، اسٹرازائینکا، موڈرنا اور جانس اینڈ جانس شامل ہیں ـ
وزارت صحت نے ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی ہے جس کےلیے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین لگائی جاتی ہے ـ

شیئر: