Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی تیسری خوراک امور صحت سے منسلک افراد کو دی جائے گی، وزارت صحت

آئندہ مرحلے میں 2 نکات پرتوجہ کی ضرورت ہے- (فوٹو سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا کی وبا مکمل طورپرختم نہیں ہوئی- ہمیں اس وبا کے مکمل خاتمے تک مل کر کام کرنا ہوگاـ کورونا کے حوالے سے ضوابط میں نرمی کے بعد آئندہ مرحلے میں 2 نکات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہےـ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت ترجمان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک ’بوسٹرڈوز‘ خطرناک امراض میں مبتلا افراد کو دی جارہی ہے تاہم جلد ہی امور صحت سے متعلق افراد کو بھی تیسری خوراک دی جائے گی کیونکہ انہیں اس مرض سے خطرے کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہےـ 
ترجمان صحت نے اپنے خطاب میں مزید کہا  آئندہ مرحلہ جس میں کورونا ضوابط پرپابندی میں نرمی کی گئی ہے میں ہمیں دو بنیادی نکات کا خیال رکھنا ہو گا جن میں سب سے اہم نکتہ معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا اور دوم بند مقامات پرضوابط پرعمل کرنا شامل ہےـ 
ڈاکٹر العبدالعالی نے میں مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی سنجیدگی سے ضوابط پرعمل درآمد کرائیں تاکہ وبا کے اثرات سے مکمل طورپر محفوظ رہا جاسکے ـ 
ترجمان صحت نے کورونا ویکسین کے حوالے سے دوسری خوراک کے بارے میں زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جنہوں نے تاحال دوسری خوراک نہیں لی انہیں چاہئے کہ وہ فوری طورپر اس کا اہتمام کریں- 
انہوں نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ حاملہ خواتین کے لیے بھی ویکسسین کی دونوں خوراکیں محفوظ ہی نہیں بلکہ کورونا وائرس کی نئی شکل ’ڈیلٹا‘ سے حفاظت کے لیے ضروری ہیں- اس لیے انہیں چاہئے کہ بلا کسی خوف وتردد کے ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگوائیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: