عرب اتحاد نے کہا ہے کہ جمعے کو رات گئے حوثی باغیوں کے ایک اورڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے خمیس مشیط کی جانب بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کرتباہ کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نواز حوثی باغیوں نے جازان شہر کو دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔