Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھنے سے 10 افراد ہلاک

آگ کو بجھا دیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈین ریاست مہاراشٹر میں احمد نگر کے سول ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وارڈ میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ دیگر مریض شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے مختص وارڈ میں 17 مریض موجود تھے۔
ڈاکٹر راجندر بھوسلے نے صحافیوں کو بتایا کہ بچ جانے والے مریضوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
آگ کو بجھا دیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے کی انکوائری کی جائے گی۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما سنگرام جگتاپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے متاثرین کے خاندانوں کے لیے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔
’آج احمد نگر کے سول ہسپتال میں آگی لگی تھی۔ متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یقینی طور پر انکوائری ہوگی تاہم یہ انکوائری سرکاری کمیٹی سے ہو نہ کہ ضلعے کی سطح پر کمیٹی سے۔ ہمیں یہ ضرور معلوم کرنا چاہیے کہ آگ کیسے بھڑک اٹھی اور کون اس کا ذمہ دار ہے۔‘

شیئر: