Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی عراق کے وزیراعظم پر حملے کی مذمت

عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ان رہائش گاہ میں ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے وزیراعظم پر حملے کو ’دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیا ہے۔
اتوار کو علی الصبح عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ان رہائش گاہ میں ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ زخمی نہیں۔ عراقی فورسز نے اس حملے کو وزیراعظم کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا۔
وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے واقعے کے بعد ایک ریکارڈ کیے گئے ٹیلی ویژن پیغام میں کہا کہ وہ خیریت سے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

شیئر: