عربی نسل کے 20 ہرن اور70 پہاڑے چھوڑے گئے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہ عبدالعزیز محفوظ قومی جنگل میں عربی نسل کے 20 ہرن اور70 پہاڑے چھوڑے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کے تعاون سے ایسے جانوروں کی باز آباد کاری کا پروگرام نافذ کررہا ہے جن کی نسل ختم ہوتی جارہی ہے۔
اس کا مقصد مملکت کے قدرتی ورثے اور تمدنی ورثے کو فروغ دینا بھی ہے۔