غیر قانونی تارکین کے لئے مہلت، نئے ضابطوں کا اعلان
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 90 روزہ مہم " غیر قانونی مقیمین سے پاک وطن" کا آغاز بدھ 29 مارچ سے ہو رہا ہے۔ مہم سے وہ تارکین بھی مستفید ہو سکتے ہیں جو قانونی اقامے پر مملکت میں مقیم ہیں ۔ ان کا رابطہ کفیل سے نہیں ہو اور انکے اقامے کی میعاد ختم ہو چکی ہو ۔ آزاد لیبر( آزاد ویزے پر کام کرنے والے ) جنہیں مقامی طورپر ( عمالہ سائبہ ) کہا جاتا ہے ۔انکے خلاف ہروب درج نہیں ہوا۔ مہلت سے استفادہ کے لئے انہیں چاہئے کہ وہ اپنے شہر یا ریجن کے لیبر آفس میں قائم کارکنوں کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے بارے میں تفصیلات فراہم کریں ۔ کمیٹی معاملے کی جانچ کے بعد محکمہ پاسپورٹ ( جوازات ) کو کورنگ لیٹر فراہم کرے گی جس کے بعد مذکورہ کارکن کا خروج ( فائنل ایگزٹ ) لگ سکے گا ۔
مزید تفصیلات اردو نیوز، منگل کی اشاعت میں ملاحظہ کریں