غیرملکیوں کے لیے شہریت کا اعلان اور کارکن کی کون سی فیس آجر کے ذمے سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں
غیرملکیوں کے لیے شہریت کا اعلان اور کارکن کی کون سی فیس آجر کے ذمے سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں
اتوار 14 نومبر 2021 0:03
اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع مرحلہ وار بنیاد پر کی جاتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کے خلاف کارروائی، عمرہ زائرین کے لیے اجازت نامے، غیرملکیوں کے لیے سعودی شہریت کا اعلان، عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخوں میں کمی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ گذشتہ ہفتے کی نمایاں خبریں رہیں۔
غیر قانونی افراد کے خلاف مہم جاری، 14 ہزار تارکین گرفتار
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائی جاری ہے جہاں ہر ہفتے اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں تارکین گرفتار ہوتے ہیں۔
بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامے کیسے حاصل کریں؟
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے تعاون سے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ کیا ہے۔
خلیجی ممالک سے ریاض کے لیے ’ السعودیہ‘ کی خصوصی پیشکش
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک سے ریاض آنے والے مسافروں کو خصوصی پیشکش کرتے ہوئے رعایتی نرخوں پرٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہےـ
خروج نہائی کے بعد کارکن کے مملکت سے نہ جانے پر’ہروب‘ لگ سکتا ہے؟
محکمہ پاسپورٹ جوازات کے ٹوئٹر پرایک سعودی شہری نے دریافت کیا ’کارکن کا خروج نہائی لگایا تھا مگر معلوم ہوا کہ وہ اپنے ملک روانہ ہونے کے بجائے فرار ہو گیا ہے، اس صورت میں کیا کروں کہ میرے ذمہ اس کارکن کا ریکارڈ ختم کرایا جاسکے؟‘
ہروب فائل ہونے کے بعد مملکت سے نکلنے کے راستے بند ہو جاتے ہیں۔ (اے ایف پی)
پاکستان کے ساتھ گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں: سعودی سفیر
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے کہا ہے کہ شاہی عدالت کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان کو معاشی پیکج کے تحت رقوم کی ادائیگی کر دی جائے گی۔
سعودی عرب عالمی توانائی مارکیٹ کے استحکام کےلیے پرعزم ہے: ولی عہد
سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بدھ کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سعودی عرب 2060 تک کاربن فری ہدف حاصل کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔
سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
خروج وعودہ ویزے پر واپس نہ آنے والوں کا سٹیٹس کیا ہوگا؟
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘مقیم غیر ملکی کارکنوں اورتارکین کے اہل خانہ کے اقاموں کے اجرا و تجدید کے علاوہ خروج وعودہ اور خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ کا ذمہ دار ہے۔
غیرملکی ٹرکوں کے لائسنسوں کے اجرا کے لیے ون ونڈو سسٹم
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نےغیرملکی ٹرکوں کے معاملات کی اصلاح اورلائسنسوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
جوازات کے مطابق فیس کی واپسی اس وقت تک ممکن ہے جب تک اس کے مقابل سروس حاصل نہ کی گئی ہو۔ (فوٹو: سیدیتی)
خروج وعودہ پر جانے والے کا خروج نہائی لگنا ممکن ہے؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن ’جوازات ‘ کے ٹوئٹر پر ایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا ہے کہ ’خروج وعودہ پر گئے ہوئے شخص کا خروج نہائی لگانا ممکن ہے۔؟‘
مزید ملازمتیں سعودیوں کے لیے مختص ہوں گی: مشیر افرادی قوت
سعودی مشیر افرادی قوت عبدالعزیز المھباش نے کہا ہے کہ اب منفرد صلاحیت سعودی نوجوان ہیں اور یہ ماضی سے مختلف ہیں۔ یہ نوجوان سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح 23.59 فیصد تک پہنچانے کا ایک اہم سبب ہیں۔