پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر تو ہو گئی ہے مگر سوشل میڈیا پر اب بھی اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تذکرہ چل رہا ہے۔
صارفین کپتان بابر اعظم اور تیم کے دیگر کھلاڑیوں کی ہمت بندھاتے ہوئے آئندہ ورلڈ کپ جیتنے کی امید ظاہر کر رہے ہیں۔
بڑے تو بڑے، بچے بھی سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر افسردہ دکھائی دیے تھے اور سوشل میڈیا پر کچھ بچوں کے کلپس وائرل بھی ہوئے تھے جن میں انہیں روتے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
’حسن علی ہمیشہ پاکستان کرکٹ کا ہیرو رہے گا‘Node ID: 617661
اور اب سوشل میڈیا پر ایک آٹھ سالہ بچے کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے نام خط بھی گردش کر رہا ہے اور دلچسپ بات یہ کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس ننھے بچے کے خط کا جواب بھی دیا ہے۔
ہارون سوریہ نامی آٹھ سالہ بچے نے خط میں لکھا کہ ’پاکستان ٹیم مجھے آپ پر فخر ہے میں آپ سے پیار کرتا ہوں بابر اعظم، آپ بہت اچھا کھیلے۔ میچ دیکھتے ہوئے ہارون نت اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ’کل ہونے والے میچ میں ہر ایک نے عمدہ بیٹنگ اور باؤلنگ کی مجھے فخر تھا کہ ہم جیت رہے ہیں لیکن درمیان میں پریشان ہوا اور میچ کے اختتام پر میں ڈر گیا تھا۔‘
This letter is ❤️
From future captain to present captain @babarazam258
That’s the spirit mA #PakistanZindabad pic.twitter.com/r0WtJB6yLw
— SadZz (@SM22Ag) November 13, 2021
ننھے ہارون نے مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنوں گا، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں کھیلنے کے لیے مدعو کروں گا۔ ہم فائنل میں جائیں گے اور جیتیں گے۔‘
پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے آٹو گرافس کی فرمائش کرتے ہوئے ہارون نے لکھا کہ ’پیارے بابر، ایک صفحے پر مجھے سب کھلاڑیوں کے سگنیچر کر دیں اور وہ میرے گھر بھیج دیں۔ ’تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے۔‘
Dear Mohammad Haroon Suria,
Salam,
Thank you for such a kind letter for us, champion. I ABSOLUTELY believe in you and you can achieve anything with your focus, belief, and hardwork.
You will get your autographs but I cant wait to get YOUR autograph future Captain. https://t.co/FbalPUeBnC
— Babar Azam (@babarazam258) November 13, 2021