20ویں صدی کے اوائل سے ہی ملٹری فضائی طیاروں کا استعمال جنگوں میں ہوتا رہا ہے، جو ممالک کی مسلح افواج کی کل طاقت کا اہم حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک کی فضائی طاقت کا گمان تو سب کرتے ہیں کہ کون سا ملک کتنے پیمانے پر آسمانوں کو کنٹرول کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
اسی حوالے سے بین الاقوامی ملٹری طاقتوں کے اعداد و شمار مہیا کرنے والی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائیہ کی فہرست جاری کی ہے۔
یہ فہرست گلوبل فائر پاور کے ڈیٹا کی بنیاد پر 2025 میں ملک کے لحاظ سے طیاروں کی کُل تعداد کو ظاہر کرتی ہے۔ ان میں ملک کی فضائیہ، فوج، بحریہ اور خصوصی افواج کے تمام فکسڈ ونگ طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
1۔ امریکہ (13043 طیارے)
گلوبل فائر پاور کی جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکہ کی فضائی طاقت روس، چین، انڈیا، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے بھی زیادہ ہے۔
امریکہ کے پاس 5843 ہیلی کاپٹر، 1790 فائٹر طیارے، 889 اٹیک ٹائپس، 918 ٹرانسپورٹ طیارے، 2647 ٹرینر طیرے، 647 سپیشل مشن طیارے، 605 ٹینکر فلیٹ اور 1002 اٹیک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔
درحقیقت امریکہ عالمی فوجی اخراجات کا تقریباً 40 فیصد حصہ رکھتا ہے، جو سالانہ 800 بلین ڈالر سے زیادہ بنتا ہے۔
امریکہ کی کُل ملٹری مین پاور درجہ ذیل ہے۔