Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی دوسری حوثی کوشش ناکام

’شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے داغا جانے والا حوثی ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش کو ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے آج بدھ کو خمیس مشیط پر دوسرا بارودی ڈرون داغا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے داغے جانے والے دونوں حوثی ڈرون فضا میں تباہ کر دیئے گئے ہیں۔‘
اتحادی افواج کے مطابق ’ایران نواز حوثی ملیشیا سعودی عرب کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔‘

شیئر: