Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’2030 تک سیاحوں کی تعداد کا ہدف پورا ہوجائے گا‘

’اس وقت سعودی عرب اور مشرق وسطی میں سالانہ سات کروڑ سیاح آتے ہیں۔‘ (فوٹو: الاخبار)
عالمی اقتصادی کوآپریٹیو آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطی میں سعودی وژن 2030 کی تکمیل پر سیاحوں کی تعداد 19 کروڑ 50 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’اس وقت سعودی عرب اور مشرق وسطی میں سالانہ سات کروڑ سیاح آتے ہیں۔‘
’سعودی وژن 2030 کی تکمیل تک معیشت سمیت سیاحت کو زبردست فروغ ہوگا۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’مشرق وسطی دنیا کا درمیانہ علاقہ ہے جہاں سے پوری دنیا کی تجارت کا گزر ہوتا ہے۔‘
’مشرق وسطی میں مزید سہولتوں کی فراہمی سے یہ خطہ دنیا کی توجہ کا مرکز ہوجائے گا۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’دنیا کی ضرورت کا 35 فیصد تیل مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے فراہم کیا جاتا ہے۔‘
’خطے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور گرین اینیشیٹیو کے باعث مستحکم معیشت پروان چڑھے گی۔‘

شیئر: