Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے ٹارگٹڈ آپریشنز، مزید 105 سے زیادہ حوثی ہلاک

حوثیوں کی 19 فوجی گاڑیاں اور ایک فضائی دفاعی نظام بھی تباہ کردیا (فائل فوٹو اے ایف پی)
یمن میں مارب اور البیضا کے قریب پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عرب اتحاد کے 28 حملوں میں مزید 105 سے زیادہ حوثی باغی مارے گئے ہیں۔
الاخباریہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ عرب اتحاد نے مارب اور البیضا دونوں گورنریٹس میں حملوں کے دوران حوثیوں کی 19 فوجی گاڑیاں اور ایک فضائی دفاعی نظام بھی تباہ کردیا‘۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی سپورٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حوثیوں کے خلاف 7 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔

 

شیئر: