مکہ مکرمہ...مکہ مکرمہ پولیس نے سوڈانی شعبدہ باز کو جادو ٹونا کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔مکہ مکرمہ پولیس کا دستہ گشت پر تھا۔ شک کی بنیاد پر سوڈانی سے پوچھ گچھ کی گئی۔پتہ چلا کہ وہ الجمیزہ محلے میں سکونت پذیر ہے اور انتہائی رازداری کیساتھ شعبدہ بازی کے دھندے میں لگا ہوا ہے۔ اسکے گھر سے جادو ٹونے کا سامان ، مخصوص انداز میں لکھی قرآنی آیات اور شرکیہ عبارتیں برآمد ہوئیں۔ سوڈانی کو گرفتار کرکے القرارة پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیا۔