وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے سعودی عرب و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازاوں کی اجازت دے دی ہے جس سے لاکھوں پاکستانی مستفید ہوں گے۔
جمعرات کی رات کو اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں حکومت پاکستان سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں تھا اور آج سعودی وزرات داخلہ نے باضابطہ طور پر پاکستان سے براہ راست مسافروں کو آنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کے مطابق اس علان سے سب سے زیادہ وہ پاکستانی مستفید ہوں گے جو کہ سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور براہ راست پروازوں کی بندش کی وجہ پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
ایئرلائنز نے پاکستان آنے والی پروازیں اچانک کیوں منسوخ کیں؟Node ID: 579751
-
سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دیNode ID: 621696