بیکری سے ٹکرانے والے ٹرک کا ڈرائیور حادثے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا تھا
حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
مصر میں المناک حادثے کا سبب بننے والا ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہوکر روٹی لینے کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کو کچلتا ہوا بیکری سے ٹکرا گیاـ
اماراتی جریدے نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حکام نے ٹرک حادثے کی تحقیقات کیں جن میں اس امر کا انکشاف ہوا کہ ٹرک کا ڈرائیور حادثے سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھاـ
حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ٹرک کے بیکری اور قریبی دکانوں سے ٹکرانے کے باعث آگ بھی بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس گئے تھےـ
واضح رہے کہ مصر کے الشرقیہ صوبے کے قصبے ’دیرب نجم‘ میں سنگین ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا جس کے نتیجے میں ٹرک بیکری کے باہر روٹی خریدنے کے منتظر افراد کو کچلتا ہوا بیکری میں جاگھسا جس سے 17 افراد زخمی ہو گئے تھےـ