مصر کی ایک عدالت نے جمعرات کو ایک سابق پولیس آفیسر سمیت 22 عسکریت پسندوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان افراد کو مصر بھر میں ’دہشت گردی‘ کے 54 واقعات کے ارتکاب کا مجرم پایا گیا تھا، جس میں ایک سینیئر پولیس افسر کے قتل کے ساتھ ساتھ سابق وزیر داخلہ محمد ابراہیم کو قتل کرنے کی کوشش بھی شامل تھی۔