Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیوسینا نے گوشت کی 300دکانیں بند کرادیں

نئی دہلی ... شیوسینا کے کارکنوں نے بدھ کی صبح گڑ گاﺅں میں گوشت کی 300سے زیادہ دکانیں اور ایک مشہور فاسٹ فوڈ ریستوران کو بند کرادیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گڑ گاﺅں کے سیکٹر نمبر 14میں گوشت کی تمام دکانیں ہر منگل کو بند کی جائیں۔ شیوسینا کے ارکان نے گڑ گاﺅ کے مصروف صدر بازار میں ان دکانوں کو بند کرایا۔ شیوسینا کے ضلعی ترجمان کا کہناتھا کہ متعدد ہندو ہر منگل کو فاقہ کرتے ہیں او راس لئے گوشت بیچنا اچھا نہیں لگتا۔ متعدد دکانداروں نے بھی انکی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ ہم ایسے دکانداروں سے رابطہ کریں گے جو اب بھی گوشت بیچنے پر مصر ہیں۔

شیئر: