Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹوگرام ٹیسٹ: بنگلہ دیش کے چار وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز

بنگلہ دیش میں آج چٹاگانگ سیریز کا تیسرا روز ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
چٹوگرام ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے ہیں۔ 
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 44 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
تیسرے دن کے کھیل کے آغاز پر پاکستان کے اوپنرز کی شاندار شراکت کا خاتمہ 146 رنز پر ہوا جب عبد اللہ شفیق 52 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عابد علی نے سینچری سکور کی۔
اس کے بعد پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بری طرح ناکام رہے۔ اظہر علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم دس رنز بنا سکے۔
فواد عالم آٹھ اور محمد رضوان صرف پانچ رنز بنا کر واپس پویلین لوٹے۔
پاکستان کے ساجد خان پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی فہیم اشرف تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے سپنرز نے پاکستانی بلے بازوں کو وکٹ پر نہ ٹکنے دیا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا رہا۔
بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے سات وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پہلی اننگز میں 330 رنز سکور کیے۔

شیئر: