Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکھل اڈوانی وزیر اعلیٰ کے کردارمیں

نئی دہلی...بھوجپوری سینما کے سپر اسٹار روی کشن فلم ساز نکھل اڈوانی فلم لکھنوسینٹرل میں وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ فلم میں فرحان اختر کلیدی کردار ادا کریں گے۔ فلم میں ان کا کردار ایک ابھرتے ہوئے بھوجپوری سنگر کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو بھوجپوری سنگراداکار منوج تیواری کا زبردست فین ہے۔حالات ایسے ہوتے ہیں کہ فرحان اخترکو کسی معاملہ میں جیل بھیج دیا جاتا ہے جہاں وہ دوسرے قیدیوں کے ساتھ مل کر اپنا بینڈتشکیل دیتا ہے۔ بھوجپوری اداکار روی کشن اور اداکار و گلو کار منوج تیواری فلم میں کیمیو کر رہے ہیں۔ روی کشن نے بتایا کہ فلم میں کیمیو ہونے کے باوجود ان کا کردار اہم ہے۔ یہ ایک وزیر اعلیٰ کا رول ہے جو فلم میں ایک اہم پوزیشن میں آتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ فی الحال لکھنومیں چل رہی ہے۔

 

شیئر: