انڈیا کی سرکاری آئل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے صارفین سے اپنے چاہنے والوں کو شادیوں پر پیٹرول اور ڈیزل تحفتاً دینے کا آپشن دے دیا ہے۔
پیر کو انڈیا کی سرکاری آئل کمپنی نے ٹویٹ کیا کہ ’اپنے پیاروں کی زندگی کے آغاز کو مزید خاص بنائیں۔ شادیوں کا جشن منانے کے لیے پرفیکٹ گفٹ، انڈین آئل کا ای واؤچر آج ہی لیں اور ان (پیاروں) پر محبت نچھاور کریں۔‘
انڈین آئل کی یہ پیشکش سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ پسند آئی جس کی وجہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پیٹرول مہنگا کرنے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج اور واک آؤٹNode ID: 615676
-
’پیٹرول مہنگا ہے‘: ہنزہ میں دُلہا اور دلہن کی یاک پر سواریNode ID: 616596
اجے نامی ٹوئٹر صارف نے اس پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیول جہیز کے طور پر؟ ہم کس دور میں زندہ ہیں!‘
الیاس نامی صارف نے کمپنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’شرم کریں انڈین آئل، آپ نے انڈینز کی جیبوں کو لوٹا اور اب یہ سلی واؤچر تحفے میں۔‘
Make the new beginnings of your loved ones much more special. A perfect gift to celebrate weddings, get the IndianOil's One4U e-Fuel Voucher today and shower them with your love & blessings.
To gift e-Fuel Voucher visit: https://t.co/9OKVtWo7ah#IndianOilRhino pic.twitter.com/zcFo8EyUlI
— Indian Oil Corp Ltd (@IndianOilcl) November 29, 2021