مارچ 2020 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معطل ہونے والا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی براہ راست پرواز 231 مسافروں کو لے کر جدہ روانہ ہو گئی ہے۔
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی ورکرز جلد اپنے دوسرے گھر سعودی عرب واپس پہنچ سکیں۔
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد پاکستانی مسافر بھی 14 روز کسی بیرون ملک میں گزارنے کی پابندی سے آزاد ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافر قرنطینہ پیکج کیسے بک کریں؟Node ID: 622741