پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ۔ (فائل فوٹو: اے یف پی)
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ملک میں ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 178 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 1 لاکھ پانچ ہزار 281 ہوگئی ہے۔
جبکہ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96508 ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1786 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
بدھ کے روز امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 175.72 سے کم ہو کر 175.48 روپے ہوگئی ہے۔