Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اودے پور جنگل میں خوفناک آتشزدگی،فوج کی مدد طلب

 اودے پور... ریاست راجستھان میں اودے پور کے جنگل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ فوج کی مدد طلب کرلی گئی۔ گزشتہ دوپہر اچانک بھڑ کنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اودے پور چھاونی کیلئے بھی خطرہ پیدا ہو گیا ۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آپریشن جاری ہے ۔ جنگل سے چھاونی کے علاقے تک جانے والی گھنی جھاڑیوں کی لائنیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 50ہزار لٹر سے زائد پانی اس آگ پر پھینکا جا چکا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تیز ہوا کے باعث وہ علاقے جہاں آتش زدگی کے باعث سب سے زیادہ نقصانات ہوئے وہاں درخت جل گئے ۔ آگ دوسروں حصوں میں پہنچنے کا خطرہ ہے۔ اودے پور کی ضلع انتظامیہ نے آتشزدگی کے واقعہ میں دہشت گردی کی تردید کر دی او رکہا کہ ابتدائی تفتیش میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ ضلع انتظامیہ اور فوج دونوں نے مشترکہ کمیٹی قائم کی ہے جو آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

شیئر: