امارات کے قومی دن پر ’ہمیشہ ساتھ ‘ کا سلوگن جاری کیا گیا(فوٹو، سبق)
متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی مناسبت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کے مختلف شہروں کو امارات کے قومی پرچم کے رنگوں سے سجا دیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق دونوں برادرممالک کے باہمی گہرے تعلقات کی مناسبت سے اماراتی قومی پرچم اور پرچم کے رنگوں والے برقی قمقمے مختلف مقامات پرلگائے گئے جن سے نکلنے والی روشنی امارات کے قومی پرچم کا تاثر دے رہی تھی ـ
وزارت اطلاعات کے متعلقہ شعبے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب کےلیے ’ہمیشہ ساتھ ‘ کا سلوگن بھی جاری کیا جسے مختلف مقامات پرسعودی عرب اور امارات کے پرچموں کے ساتھ لگایا گیا ہےـ
سعودی دارالحکومت کی معروف عمارتوں پر اماراتی پرچم کے رنگوں سے مزین بلب لگائے گئے جو رات کے اندھیرے میں دور سے ہی اماراتی پرچم کی عکاسی کررہے تھے ـ
رارالحکومت کے علاوہ دیگر شہروں کی اہم عمارتوں پربھی اماراتی پرچم کے رنگوں والے برقی قمقمے لگائے گئے تاکہ امارات کے 50 ویں قومی دن کی خوشی میں شریک ہوں ـ
مشرقی ریجن کی بلدیہ کے مرکزی دفترکی عمارت کو بھی اماراتی پرچم کے رنگوں والے بلبوں سے سجایا گیا جبکہ مختلف شہروں میں امارات اور سعودی عرب کے مثالی تعلق کو عیاں کرتے ہوئے دونوں ممالک کے پرچم لگائے گئے