تبوک میں گاڑی میں رکھا گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور زخمی
تبوک میں گاڑی میں رکھا گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور زخمی
ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:34
ڈرائیور شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کے شہر تبوک میں گاڑی میں گیس سیلنڈر کے دھماکے سے ڈرائیورزخمی ہوگیا ـ دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دروزاے بھی متاثرہوئے ہیں۔
سعودی اخبارعکاظ کے مطابق تبوک شہر میں ایک گاڑی میں رکھا گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگیاـ
واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں شہری دفاع کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے زخمی ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔