مونا کے منگیتر حسان الامین لندن سے تعلیم کے بعد دبئی میں مقیم ہیں۔ (فوٹو انسٹاگرام)
عراقی نژاد امریکی بیوٹی گرل ، میک اپ آرٹسٹ اور ماڈل مونا کتان نے دبئی میں مقیم معروف بزنس مین حسان الامین سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد مونا کے انسٹاگرام اکاونٹ پر دوستوں اور مداحوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق معروف کاسمیٹکس ماڈل مونا کتان نے گذشتہ رات دیر گئے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک تصویر ' ہمیشہ کے لیے' کے عنوان سے پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھایا ہے۔
کاسمیٹکس کی دنیا کی متاثر کن اور مشہور شخصیات نے اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے تبصروں کا اظہار کیا ہے۔
حسان الامین کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے مطابق وہ لندن کے بزنس سکول سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دبئی میں مقیم ہیں۔
ان کے سوشل اکاونٹ سے واضح ہوتا ہے کہ مونا اپنے نئے منگیتر کے خاندان میں شامل ہونے سے اتنی ہی خوش ہیں جیسے کہ حسان الامین کے دو بہن بھائی ہیں۔
حسان الامین کی بہن سیلی الامین اور بھائی احمد الامین نے بھی ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر زیادہ نمایاں طورپرشیئر کی ہیں۔
گرافک ڈیزائنز کے طور پر پہچانی جانے والی سیلی الامین اس بات پر فخر کرتی ہیں جس پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے جوڑے کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔
معروف ماڈل مونا کتان کے اس مصروف سال میں یہ اچھی خبرہے جس میں انہں نے اپنی بہن ہدی کے ساتھ مل کر2021 میں کاسمیٹکس میں متعدد نئی پراڈکٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
گذشتہ موسم گرما میں مونا اور ہدی دونوں بہنوں نے مل کر ہدی بیوٹی اینجلس کے ذریعے کاسمیٹکس برانڈ میں ان کا اعلان کیا تھا۔
ہدی بیوٹی کی ڈیولپر ایمن عباس اب خواتین کے لیے اس نئے پروڈکٹ پر کام کررہی ہیں۔