Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمرشل رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے کیسے منسوخ کرائیں؟

وزارت تجارت نے اس حوالے سے چار بنیادی شرائط بیان کی ہیں( فوٹو الشرق الاوسط)
وزارت تجارت نے کمرشل رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے منسوخ کرانے کی چار بنیادی شرائط بیان کی ہیں۔
 وزارت کی جانب سے تجارتی معاملات کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ’ وہ افراد جو اپنی کمرشل رجسٹریشن (سجل تجاری ) ختم کرانا چاہتے ہیں ان کےلیے معاملے کو آسان بناتے ہوئے ڈیجیٹل طریقہ فراہم کیا گیا ہے‘۔
ڈیجیٹل ذریعے سے کمرشل رجسٹریشن کو ختم کرانے کےلیے وزارت تجارت نے چار بنیادی شرائط بیان کی ہیں۔ 
جس ادارے کی سی آر ختم کرانا ہو اس پرکوئی غیر ملکی کارکن درج نہ ہو، ختم کرائی جانے والے تجارتی ادارے کی شاخیں نہ ہوں، سی آر کسی اور تجارتی لائسنس سے جڑی نہ ہو جبکہ چوتھی شرط کے مطابق کمپنی کے ذمہ ادارہ ٹیکس زکوۃ اور کسٹم کے بقایاجات نہ ہوں۔
واضح رہے قبل ازیں وزارت تجارت کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کمرشل رجسٹریشن ختم کرانے کےلیے وزارت آسان طریقہ کار متعارف کرائے گی جس سے لوگوں کو سہولت ہو اور وہ باسانی اپنے معاملات حل کرسکیں جس کے لیے انہیں وزارت کے دفاتر کے چکرنہ لگانا پڑیں۔

شیئر: