لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں سامنے آنے والے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک 46811 ووٹ لے کر کامیاب رہی ہیں، جب کہ پیپلزپارٹی کے چوہدری اسلم گل نے 32313 ووٹ لیے۔
این اے 133 کے ریٹرننگ آفیسر کو موصول ہونے والے 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 18.18 فیصد رہا، 49958 مرد اور 29293 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا جب کہ 864 ووٹ گنتی کے دوران مسترد ہوئے۔
این اے 133 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔
مزید پڑھیں
-
’80 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں سے‘Node ID: 623261
-
شازیہ منظور کو نہیں جانتے؟ ’اوورسیز سے ووٹ کا حق واپس لیا جائے‘Node ID: 623591
پولنگ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جب کہ رینجرز کے اہلکار بھی حلقے کے حساس پولنگ سٹیشنز کے قریب گشت کرتے رہے۔
این اے 133 کی فتح کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ہم آج کے انتخابی فتح پر اپنے سر اللہ کے حضور عاجزی کے ساتھ جھکاتے ہیں۔ میں اس فتح کو اپنے دوست اور بھائی مرحوم پرویز ملک کے نام کرتا ہوں جو کہ ایک شریف النفس شخصیت، پرعزم عوامی خدمت گار اور نواز شریف کے عظیم ساتھی تھے۔ غیر متزلزل اعتماد کے لیے این اے 133 کے عوام کے مشکور ہیں۔‘
We bow our heads before Allah in all humility for this election win today. I dedicate this success to our friend & brother, late Pervez Malik who was a thorough gentleman, dedicated public servant & great companion of Nawaz Sharif. Grateful to NA133 for their unwavering trust!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 5, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا، ’اللّہ کا شکر، شیروں کو مبارکباد۔‘
دوسری جانب پی پی پی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 133 میں شاندار نتائج پر پیپلز پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دے دی۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔ ’پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔‘
لاہور،این اے 133میں شاندار نتائج پر آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی کارکنوں کو مبارکباد۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،انکی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر مبارکباد@AAliZardari
— PPP (@MediaCellPPP) December 5, 2021
دریں اثنا پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ این اے 133 میں لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا۔
’حلقے کی 90 فیصد عوام نے تحریک انصاف کی اپیل پر ووٹ نہ ڈال کر ثابت کردیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی۔ سنسان پولنگ اسٹیشن ووٹروں کی راہ تکتے رہے لیکن تحریک انصاف کے ووٹروں نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔‘
خیال رہے حلقے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت کُل 11 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/December/36511/2021/556739-multanpollingstationapp-1369945162.jpg)