مملکت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پھر بڑھنے لگیں
مکہ ریجن میں سب سے زیادہ 346 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں کورونا ایس او پیز کی 1134 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں سب سے زیادہ 346 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
مدینہ منورہ میں 298، ریاض ریجن میں 275 ، حائل ریجن میں 82 اور الجوف ریجن 70 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جازان اور نجران ریجنوں میں کورونا ایس او پیز کی ایک بھی خلاف ورزی ریکارڈ پرنہیں آئی جبکہ حدود شمالیہ میں صرف ایک خلاف ورزی ہوئی ہے۔
الشرقیہ، تبوک، عسیر، باحہ اور قصیم ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی بہت کم خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی پابندی کریں۔ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر ضوابط پر عملدرآمد جاری رکھیں۔