کراچی ..کراچی کے ایدھی سینٹر میں آ ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب ہوئی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور ان کی والدہ بلقیس ایدھی بھی موجود تھیں۔ شاہد آفریدی نے اس موقع پر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی بہت خدمت کی۔ انہوںنے پاکستان پر احسان کیا۔ ان کا مشن جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر ہی چیمپئنز ٹرافی جیت سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی لیکن اس میں وقت لگے گا۔