سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو تبوک، مدینہ منورہ ،مکہ مکرمہ ریجنوں، ان کے ساحلی علاقوں، الجوف ، حدود شمالیہ اور حائل میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اخبار24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ عسیر، جازان اور باحہ کے بالائی مقامات پر بدھ اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یادرہے کہ ان دنوں سعودی عرب میں موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت متوازن اور رات کے وقت شمالی علاقہ جات میں خنکی ہو جاتی ہے۔