سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بحرین کا سرکاری دورہ مکمل کرکے جمعے کو منامہ سے خلیجی ممالک کے پانچویں اور آخری مرحلے میں کویت پہنچ گئے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز سلطنت عمان سے کیا تھا۔
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الأحمد الصباح نے شہزادہ محمد بن سلمان کا خیرمقدم کیا۔
مزید پڑھیں
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی دبئی کے حکمران سے ملاقاتNode ID: 625396
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دوحہ پہنچ گئے، امیر قطر سے ملاقاتNode ID: 625476
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے جمعے کو داریمامہ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی موجود تھے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے اور کویتی خبر رساں ادارے کونا کے مطابق امیر کویت نے اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک الکبیر شال اور کویت کا اعلٰی ترین اعزاز دیا ہے۔
یہ اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان اخوت کے رشتوں کے فروغ اور جی سی سی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے استحکام ، مملکت میں امن و استحکام و ترقی و خوش حالی کےلیے منفرد کوششوں کے اعتراف میں پردیا گیا۔
کویت کے ایوان امیری کے وزیر شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح نے کہا کہ اس موقع پر کویت اور سعودی عرب کے برادرانہ تاریخی گہرے رشتوں دونوں ملکوں کے حکمران خاندانوں کے خصوصی تعلقات اور دونوں ملکوں کے برادر عوام کے درمیان قرابت، اخوت اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
شیخ محمد الصباح کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ کویت پر کویتی قائدین اور عوام کی جانب سے دلی مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امیر کویت اور سعودی ولی عہد کے درمیان مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے خلیجی تعاون کے نئے افق اور خلیجی عوام کی امنگوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات دوستانہ ، برادرانہ ماحول میں ہوئی۔
ملاقات میں فریقین نے مختلف سطحوں پر دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون اور یکجہتی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی ولی عہد کا سرکاری اور عوامی استقبال جوش وخروش سے کیا جا رہا ہے ۔ کویتی ٹاورز سعودی پرچموں اور ولی عہد کےلیے خیر مقدمی بینرز سے سجے ہوئے ہیں۔
#فيديو | سمو #ولي_العهد وسمو ولي عهد #الكويت يستعرضان أوجه العلاقات السعودية الكويتية، وفرص تنميتها وتطويرها في مختلف المجالات.#ولي_العهد_في_الكويت#واس pic.twitter.com/yEGBYv13Ky
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 10, 2021
کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر الصباح نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے مستحکم تعلقات کے قلعے میں ایک اور مضبوط اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ تیسرا دورہ کویت ہے۔ پہلی بار مئی 2015 اور دوسری بار 30 ستمبر 2018 کو برادر ملک کویت کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح یکم جون 2021 کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے۔ یہ 7 اکتوبر 2020 کو ولی عہد کے منصب فائز ہونے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
#فيديو | سمو أمير دولة #الكويت يقدم #قلادة_مبارك الكبير لسمو #ولي_العهد؛ تقديراً لسموه لما يبذله من جهود ترسخ روابط الإخاء بين البلدين والشعبين الشقيقين، وتعزز أواصر الأخوة والتفاهم بين دول مجلس التعاون الخليجي.#ولي_العهد_في_الكويت #واس pic.twitter.com/67wo972THo
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 10, 2021