متحدہ عرب امارات اور مصر کے وزرائے تعلیم نےاعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مصر میں ہائیرایجوکیشن کے وزیر خالد عبدالغفار نے کہا کہ ’ معاہدے میں تجربات کا تبادلہ، سکالر شپس، انفارمیشن، فیکلٹی وزٹ، باقاعدگی سے فورمز کا انعقاد اور دونوں ملکوں کے درمیان سٹڈی پروگرام کی مشترکہ مارکیٹنگ شامل ہیں‘۔
امارات کے وزیر تعلیم حسین الحمادی نے کہا کہ’ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی ترقی، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور فیوچر بیسڈ تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کے لیے معاون ہے‘۔