Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بازوں کی خوبصورتی مقابلہ شروع

’بازوں کی خوبصورتی کے مقابلے کے لیے 24 لاکھ ریال کے انعامات مقرر کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں کنگ عبد العزیز فالکن فیسٹیول کے تحت بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ شروع ہو چکا ہے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کل اتوار سے شروع کیا جانے والا مقابلہ بدھ تک جاری رہے گا۔
بازوں کی خوبصورتی کے مقابلے کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوچکا ہے جس میں اول آنے والوں کا اعلان ہوا ہے۔
فیسٹیول انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مجموعی طور پر 25.3 ملین ریال کے مالیت کے انعامات مقرر کئے گئے ہیں‘۔
’فیسٹیول میں فالکن کے متعدد مقابلے شامل ہیں جن میں سے ایک خوبصورتی کا مقابلہ بھی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بازوں کی خوبصورتی کے مقابلے کے لیے 24 لاکھ ریال کے انعامات مقرر کئے گئے ہیں‘۔
 

شیئر: