عرب اتحاد نے کہا ہے کہ’ یمن کے مارب اورالجوف گورنریٹس میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 140 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ ٹارگٹڈ آپریشنز میں 14 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں‘۔
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کےعسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 28 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کےلیے تین ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ کارروائی کے دوران فوجی گاڑیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے‘۔