Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح

2022 کے دوران وزارت 88 نئے صحت اداروں کا افتتاح کرے گی( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ ’2022 کے دوران وزارت 88 نئے صحت اداروں کا افتتاح کرے گی اور فضائی ایمبولینس سروس کو موثر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیملی کےلیے ایک ڈاکٹر پروگرام سے ایک کروڑ افراد فیض یاب ہوں گے‘۔
وہ پیر کو بجٹ 2022 فورم میں نئے بجٹ کے حوالے سے توقعات اور حقائق پیش کر رہے تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’نئے صحت نگہداشت پروگرام پر عملدرآمد کے باعث بہت سی جانیں بچانا ممکن ہو سکا ہے۔ میڈیکل اور امدادی ٹیموں کے تعاون سے مملکت میں ایمبولینس سروس کا معیار بہتر ہوا ہے‘۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’وزارت نے 2021 کے دوران صحت شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش جاری رکھی۔ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں‘۔  
فہد الجلاجل نے کہا کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ 2021 کے دوران وزارت کی پہلی ترجیح رہی ہے‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’2021 کے دوران 10 ہسپتالوں کو افتتاح کیا گیا۔ بستروں کی مجموعی تعداد 1500 تک پہنچ گئیہے۔ 2022 کے دوران 88 صحت اداروں اور ورچوئل میڈیکل سینٹر کا افتتاح بھی کیا جائے گا‘۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ’ روزانہ کی بنیاد پر مملکت میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اس حوالے سے سعودی عرب جی 20 کے صف اول کے ملکوں میں ہے جبکہ کورونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے جی 20 کے گراف میں سعودی عرب کا نمبر دوسرا ہے‘۔ 

شیئر: